محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبانے شہر میں پودے لگائے

محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبانے شہر میں پودے لگائے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی نے گرین انوائرمنٹ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے شہر میں پودے لگائے ۔

گزشتہ روز ماجو کے اسٹوڈنٹس افیئرز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ محمد راشد کی نگرانی میں ماجو کے طلبہ نے شاہراہ فیصل پر 30 پودے لگائے ۔ماجوکے وی سی و صدر ڈاکٹرزبیرشیخ نے کہاہے کہ دنیا اس وقت شدیدموسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے جس کے اثرات پاکستان میں شدید گرمی اور سیلاب کی صورت میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ وطالبات کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف ماجو کے پلیٹ فارم سے شہر میں پودے لگائیں بلکہ انفرادی طور پر بھی اپنے گھروں اور محلوں میں پودے لگائیں۔ ڈاکٹرزبیرنے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جبکہ حکومت خاص طور پراس جانب توجہ دے تاکہ شہرکراچی اور ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ رہ سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں