عید کے دوسرے روز بھی ڈاکوؤں کی لوٹ مار

عید کے دوسرے روز بھی ڈاکوؤں کی لوٹ مار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عید کے دوسرے روز بھی ڈکیتوں کی لوٹ مار کا سلسلہ رک نہ سکا۔نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی تھری انڈا موڑ میں شہریوں کو لوٹ لیا گیا ۔۔

لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک موٹر سائیکل پر 3 شہری بیٹھ کر روانہ ہونے لگتے ہیں اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان پہنچ جاتے ہیں،فوٹیج میں ملزمان کو اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے لوٹ مار کے دوران گھر سے ایک شخص ملزمان کو اسٹول پھینک کر مارتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں