تھانہ پی آئی بی پولیس کی بروقت کاروائی، گن پوائنٹ پر چھینی گاڑی برآمد

تھانہ پی آئی بی پولیس کی بروقت کاروائی، گن پوائنٹ پر چھینی گاڑی برآمد

کراچی (این این آئی)تھانہ پی آئی بی پولیس کی بروقت کاروائی، گن پوائنٹ پر چھینی ہوئی گاڑی و موبائل فونز پولیس مقابلہ کے بعد برآمد۔

ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق ملزمان نے مین روڈ حیسکو پٹرول پمپ کے پاس کار سوار شہری محمد حارث کو فیملی سمیت لوٹا اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر گاڑی لیکر فرار ہوگئے تھے ۔اس سے قبل بھی ملزمان نے مین یونیورسٹی روڈ پر 3/4 شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا اور فرار ہوگئے تھے ۔گشت پر مامور پولیس پارٹی سے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت دیگر ساتھی گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی ہے ۔پولیس نے چھینی ہوئی کار نمبر BFY-866 کو قبضہ پولیس میں لے لیا، جس کے اندر ملزمان کا غیر قانونی اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ۔پولیس نے ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں