عید پربھی کے الیکٹر ک کا عذاب جاری رہا،منعم ظفر

 عید پربھی کے الیکٹر ک کا عذاب جاری رہا،منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پربھی شدید گرمی و حبس کے موسم میں کراچی کے عوام بجلی و پانی سے محروم رہے ۔۔

قبضہ میئر مرتضیٰ وہاب کے الیکٹرک کو فائدہ پہنچانے کے لیے یوٹیلٹی چارجز کی وصولی کے معاہدے میں تو بڑی تیزی دکھارہے ہیں،وہ بتائیں کہ عید کے موقع پر شہریوں کو بجلی اور پانی کیوں فراہم نہیں کیا گیا؟ شہریوں کو بلاتعطل بجلی اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور آلائشوں کو ٹھکانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی و الخدمت کے تحت عید الاضحی کے 2دنوں کے دوران جامع مسجد قباء فیڈرل بی ایریا بلاک 13(گلبرگ) میں، ضلع ائر پورٹ،فاروقی مسجد سعود آباد، ضلع قائدین اور ضلع وسطی انجمن کمپلیکس نارتھ ناظم آباد میں اجتماعی قربانی کے مراکز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ کراچی کے شہری عید الاضحی پربھی کے الیکٹرک کے عذاب میں مبتلا ہیں،کئی علاقے ایسے ہیں جہاں آج بھی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، بیشتر علاقوں میں پانی تک میسر نہیں ہے ، قبضہ میئر اعلانات اور دعوے تو بہت کرتے ہیں لیکن عملاً کراچی کے عوام کے لیے کچھ کرتے نظر نہیں آرہے ۔اس موقع پر سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی،امیر ضلع وسطی سید وجیہہ حسن، امیر ضلع ائر پورٹ چودھری محمد اشرف، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمدودیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں