موٹر سائیکل چوری کرنے والے معصوم بچوں کا استعمال کرنے لگے ، فوٹیج وائرل

موٹر سائیکل چوری کرنے والے معصوم بچوں کا استعمال کرنے لگے ، فوٹیج وائرل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کھارادرتھانے کی حدود میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

اب ایک سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کرنے والے معصوم بچوں کا استعمال کرنے لگے ہیں۔سی سی ٹی وی میں دیکھاجاسکتا ہے چوربچوں کے ساتھ گلی میں داخل ہوا پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل کا لاک با آسانی کھولا اورفرار ہوگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران کھارادر تھانے کی حدودسے سیکڑوں موٹرسائیکلزچوری ہوچکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں