شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ بے حسی کی بدترین مثال ،سلیم عطاری

شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ بے حسی کی بدترین مثال ،سلیم عطاری

کراچی (این این آئی)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنما سلیم عطاری نے شدیدگرمی میں 14سے 16گھنٹے لوڈشیڈنگ کوبے حسی کی بدترین مثال قراردیاہے ۔

 کے الیکٹرک نے عید کی خوشیاں چھین لیں،بعض علاقوں میں عید کے دوسرے دن سے ہی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیاتھا ۔انہوں نے کہاکہ عوام پرہرتھوڑے دن کے بعد بجلی کے نرخ میں اضافہ کرنا بھی سراسر زیادتی ہے ، گھنٹوں سے جہاں عوام کا براحال ہے وہی کاروباری شعبہ بھی بری طرح متاثرہورہاہے ۔دوسری جانب پانی کی بندش نے بھی عوام کو دہرے عذاب میں مبتلاکیا ہواہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں