پڈعیدن:پولیس پارٹی پر حملہ، 272 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پڈعیدن:پولیس پارٹی پر حملہ، 272 افراد کیخلاف مقدمہ درج

پڈعیدن (نمائندہ دنیا) کوٹ لالو تھانے میں 35 خواتین سمیت 272 افراد پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،مقدمہ میں قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر حملے۔۔۔

سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے ،ملزمان کو چھڑانے اور مہران ہائی وے بلاک کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پر واقع کوٹ لالو تھانے میں ایس ایچ او عباس کلہوڑو کی مدعیت میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت 35 خواتین اور 38مردوں سمیت 272افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ مقدمہ نمبر 114/2024/زیر دفعہ 324/353/224/427/PA7ATA کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عید کے روز امن اسٹاپ پر باپ بیٹی سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے جمعہ کو کوٹ لالو،پکاچانگ سمیت مختلف تھانوں کی پولیس نے گاؤں رحمت اللہ چانگ پر چھاپہ مارا تو ملزمان اور گاؤں والوں نے حملہ کر کے پولیس اہلکا روں کو زخمی کردیا ،پولیس موبائلوں کے شیشے توڑ دیئے ،نقصان پہنچایا اور مہران ہائی وے پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کر دیا۔ گاؤں والوں کے مطابق پولیس نے چھاپے کے دوران گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور خواتین سمیت بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کیا، جس پر ہم نے مہران ہائی وے پر دھرنا دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں