سی ویو ساحل پر بنگلے سے چوکیدار کی خون میں لت پت لاش برآمد

سی ویو ساحل پر بنگلے سے چوکیدار کی خون میں لت پت لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ویو ساحل پر واقع ایک بنگلے سے چوکیدار کی خون میں لت پت لاش برآمد ہوئی،جسے سرپر گیتی کے پے دار پے وارکرکے قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ساحل تھانے کی حدود سی ویو ساحل لائن نمبر ایک کے قریب واقع ایک بنگلے سے چوکیدار کی خون میں لت پت تشدد زدہ لاش کی اطلاع پا کر پولیس موقع پرپہنچی، موقع معائنہ وپوچھ گچھ کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی ،ایس ایچ او افتخارآرائیں کے مطابق قتل میں نامعلوم ملزمان ملوث ہے ،جبکہ قتل ذاتی دشمنی کا نتیجہ بتایا جاتا ہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی،مقتول مذکورہ بنگلے میں چوکیداری کرتا تھا،جبکہ مذکورہ بنگلے میں رنگ سازی سمیت دیگر فنشنگ کا کام جاری تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں