ڈکیتی مزاحمت اور جھگڑوں میں گولیاں لگنے سے 3افراد زخمی

 ڈکیتی مزاحمت اور جھگڑوں میں گولیاں لگنے سے 3افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورنگی ،سعید آباداور عزیز آباد میں ڈکیتی میں مزاحمت اور جھگڑوں کے دوران گولیاں لگنے سے 3افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود کورنگی نمبر ڈھائی غریب نواز کے پاس مسلح ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت پر گولی مارکر34 سالہ ذیشان ولد انتظار احمد کو زخمی کردیا اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے ،مضروب کو طبی امدا دکیلئے جناح اسپتال منتقل کیاگیا،پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ پیر اور منگل کی شب رونما ہوا تھا،تاہم مضروب کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ یوسف گوٹھ گلی نمبر 15 میں ذاتی جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئی،جس کے نتیجے میں 30 سالہ عبدالرحمن ولد عبدالغفار زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کیاگیا،اس حوالے سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔عزیز آبادتھانے کی حدودحسین آباد کراچی حلیم کے قریب جھگڑے کے دوران32 سالہ جنید ولدفاروق زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں