لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا قاتل مونس علوی کو قرار دینے کا مطالبہ

لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا قاتل مونس علوی کو قرار دینے کا مطالبہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ارشد وہرہ نے شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا قاتل مونس علوی کو قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی اور بجلی کی عدم موجودگی سے شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی ارشد وہرہ نے ذمہ دار کے الیکٹرک کو ٹھہرا دیا۔ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ مونس علوی کے الیکٹرک کا بے تاج بادشاہ ہے ، کراچی میں دو دن کے دوران 16 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کر کے 19 لاشیں دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں