محمد علی جناح یونیورسٹی اور360میں اہم معاہدہ طے پاگیا

محمد علی جناح یونیورسٹی اور360میں اہم معاہدہ طے پاگیا

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی اوراسکلز 360پاکستان انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔اسکلز 360 کے ڈائریکٹر کاشف حسین شاہ نے کہاکہ اکیڈمی میں محمد علی جناح یونیورسٹی کے ساتھ پہلا ایم او یو ہورہا ہے۔

اس پر یونیورسٹی کا شکریہ اداکرتاہوں،ایم او یو طلباء کی تعلیم اور پیشہ ورانہ ترقی کو بڑھانے کیلئے اہم قدم ثابت ہوگا۔اس سے طلباء کو انڈسٹری میں روزگار کے اچھے مواقع میسر آئیں گے ،کوشش کررہے ہیں طلبا ء گریجویشن سے پہلے ان چیزوں میں مہارت حاصل کرلیں جو ان کی ضرورت ہوگی،طلباء کو ٹیکنیکل اسکلز کے ساتھ سافٹ اسکلز کا پورا کورس کرایا جائے گا،امید ہے طلباء کورس کرکے یونیورسٹی سے باہر نکلیں گے تو ان کے پاس انڈسٹری کی موجودہ معلومات ہوگی اورملازمت کیلئے تیار ہونگے ۔اسکلز360انڈسٹری کی ڈیمانڈکے مطابق محمدعلی جناح یونیورسٹی کیلئے خصوصی کورسز ڈیزائن کررہا ہے ۔کورسز مکمل ہونے پر طلباء کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے جو طلباء کورسز میں پوزیشن حاصل کریں گے انہیں انڈسٹری میں ملازمت بھی دی جائے گی۔محمد علی جناح یونیورسٹی شعبہ اورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت وصی نے کہاکہ اکیڈمیوں اور انڈسٹری میں بہت فاصلے ہیں،انڈسٹری میں جوسکھایا جاتاہے وہ اکیڈمیوں میں پڑھایا نہیں جاتا جس سے طلباء اور انڈسٹری دونوں کو فائدہ نہیں ہوتا۔اسی فاصلے اور مسائل کو دیکھتے ہوئے ماجو اور اسکلز 360پاکستان انسٹی ٹیوٹ نے ایک معاہدہ کیا تاکہ طلباء کو انڈسٹری میں ان کے معیار کے مطابق روزگار مل سکیں۔انڈسٹری میں بہت سی چیزیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں یونیورسٹی کیلئے ممکن نہیں ہوتا فوری طور پرسب پڑھاسکیں،کوشش ہے کہ جو انڈسٹری میں سکھایا جارہا ہے وہ طلباء کوآجائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں