محراب پور :پولیس کارروائیوں میں منشیات فروشوں سمیت 6گرفتار

محراب پور :پولیس کارروائیوں میں منشیات فروشوں سمیت 6گرفتار

محراب پور (نمائندہ دنیا) پولیس کارروائیوں میں 3 منشیات فروش، 3 مطلوب ملزمان گرفتار، 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں، 6 موبائل فون، 2 بغیر لائسنس پستول، 12 بوتل شراب برآمد کرلی گئی۔

ضلعی پولیس ترجمان شوکت کلو کے مطابق سی آئی اے پولیس نوشہرو فیروز نے بھریا روڈ پولیس تھانے کی حدود میں ایک کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں صفدر علی اور ذوالفقار خاص خیلی کو 8 بوتل شراب سمیت گرفتار کر لیا ۔ نوشہرو فیروز پولیس نے منشیات فروش الطاف سولنگی کو 4 بوتل شراب سمیت گرفتار کر کے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ بھریا سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مطلوب ملزمان پرویز نائچ اور عرس مجیدانو کو 4 مسروقہ موٹر سائیکلوں، 6 مسروقہ موبائل فونز اور بغیر لائسنس پستول سمیت گرفتار کر لیا ۔ مٹھیانی پولیس نے ایک کارروائی میں ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم شاہد حسین شر کو مسروقہ موٹر سائیکل اور بغیر لائسنس پستول سمیت گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں