تھر میں نئے بلاکوں میں مائننگ پر پابندی لگائی جائے ،ورکشاپ

تھر میں نئے بلاکوں میں مائننگ پر پابندی لگائی جائے ،ورکشاپ

تھرپارکر (رپورٹ: اعجازبجیر) مٹھی میں تھر سٹیزن فورم کی جانب سے مقامی لوگوں کے مسائل حل اور وسائل پر حق تسلیم کرنے کے لئے ورکشاپ منعقد کیا گیا ۔۔

 جس میں تھر سٹیزن فورم کے اوبھایو جونیجو ، وکیل قربان سمیجو ، وکیل وسند تھری ، عبدالسبحان سمیجو ، ساجن چارو ، کبیر راجڑ ، اعجاز بجیر ،سائیں داد ہنگورجو ، جی ایم بجیر ، رضوان ابڑو ، امتیاز کمبھر ، عظمیٰ ابڑنگ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر میں کوئلے کے 12 بلاک ہیں، جن میں سے اس وقت دو پر مائننگ ہو رہی ہے ، جہاں پر مقامی لوگوں کی زمینوں کے معاوضے سمیت بنیادی حقوق بھی نہیں ملے ، جبکہ مائننگ کا زہریلا پانی کھلا چھوڑا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے جنگلی حیات، مال مویشی سمیت انسان اور زمینیں تباہ ہو رہی ہیں، حکومت بلاک 3 اور 6 پر مائننگ کی تیاری کر رہی ہے ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مقامی افراد کے مسائل حل کئے بغیر نئی مائننگ پر پابندی لگائی جائے ، اس وقت مون سون سیزن جاری ہے ، تھر میں درخت لگانے کی مہم شروع کی جائے ، کارونجھر پہاڑ کی کٹائی پر پابندی لگائی جائے ، جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے قانون پر عمل کیا جائے ، ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے درختوں کی کٹائی پر پابندی لکائی جائے ، پولیس چوری اور دیگر جرائم روکنے کے لئے کردار ادا کرے ، معدنی وسائل پر مقامی لوگوں کا حق تسلیم کرکے روزگار اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ضلعی انتظامیہ ہر محکمے اور گاؤں دیہات کے مکینوں کو نئے درخت لگانے کا پابند کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں