غیراخلاقی حرکات میں ملوث اوباش نوجوان گرفتار

غیراخلاقی حرکات میں ملوث  اوباش نوجوان گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی ون سے راہ چلتی خواتین سے غیر اخلاقی حرکات میں ملوث اوباش نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سرسید افتخار کے مطابق ملزم کی شناخت 20 سالہ گوہر کے نام سے کی گئی جو کہ تھانے کے کچھ فاصلے پر قائم فائزہ اپارٹمنٹ کے قریب راہ چلتی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہو رہا تھا کہ انہوں نے شور مچا دیا اس دوران سامنے سے آنے والی پولیس موبائل نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی نارتھ کراچی سیکٹر 10 میں بھی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں