10سالہ طالبہ سے اسکول ہیڈ ماسٹر کی زیادتی کا انکشاف

10سالہ طالبہ سے اسکول  ہیڈ ماسٹر کی زیادتی کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مواچھ گوٹھ میں 10 سالہ طالبہ سے اسکول ہیڈ ماسٹر کی زیادتی کا انکشاف ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ میں 10 سالہ طالبہ کو اسکول ہیڈ ماسٹر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج کرلیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ 3 بیٹیاں اسکول ہیڈ ماسٹر حنیف کے پاس ٹیوشن پڑھنے جاتی ہیں، 10سالہ بیٹی نے بتایا سر نے الگ کمرے میں لے جاکر زیادتی کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث ہیڈماسٹر حنیف روپوش ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں