ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کے ملزم کاعدالتی ریمانڈ

ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کے ملزم کاعدالتی ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے چوری کے مقدمے میں مرکزی ملزم حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے دیگر ملزموں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 پولیس نے 2 نئے گرفتار ہونے والے ملزموں سمیت 4 ملزموں کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزم حسن اور طارق حسین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ مرکزی ملزم حسن سے مزید تفتیش کرنا مقصود ہے ۔ دیگر ملزم وہ ہیں جنہوں نے سامان خریدا۔ ملزم سے چوری کیا ہوا سامان برامد ہوا ہے ۔ وکیل صفائی نے موقف اختیارکیا کہ ملزم حسن سے جان بوجھ کر بیان دلوایا گیا۔ پولیس کسی بھی دکاندار کو اپنی چاندی کے لیے پکڑ کر لا رہی ہے ۔ کس نے پھنسایا اور کون مرکزی کردار ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے مرکزی ملزم حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے دیگر ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں