بیوی پر تشدد کرکے نازیبا ویڈیوز بنانیوالے شوہر کی ضمانت منظور

 بیوی پر تشدد کرکے نازیبا ویڈیوز بنانیوالے شوہر کی ضمانت منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بیوی پر تشدد کرنے اور نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمے میں ملوث ملزم طاہرعباس کی سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کرلی ۔ مدعی مقدمہ نے درخواست ضمانت نو آبجیک شن سرٹیفکیٹ پیش کیا ۔

 مدعیہ کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ملزم طاہر عباس کو ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔ وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ ملزم پر محض الزامات ہیں مگر تاحال ایک بھی ویڈیو سمیت کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے ۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اس کی بیوی نے ویمن پولیس اسٹیشن سینٹرل میں مقدمہ درج کروایا تھا۔دریں اثنا ء جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے محکمہ تعلیم کی خاتون افسر کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے نے ملزم طفیل عباسی کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم طفیل عباسی کیڈٹ کالج کا لیکچرار ہے ۔ ملزم کے موبائل سے متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز ملی ہیں۔ملزم خاتون کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے ہراساں کرتا تھا۔عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمنی چالان طلب کرلیا۔ ملزم کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں