پانی بحران ،حسن پنہور گوٹھ کے مکینوں کانیشنل ہائی وے پر احتجاج

پانی بحران ،حسن پنہور گوٹھ کے مکینوں کانیشنل ہائی وے پر احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جوگی موڑ پر واقع حسن پنہور گوٹھ کے مکینوں نے پانی کی بندش کے خلاف نیشنل ہائی وے تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔

 مظاہرین نے ’’پانی دو ‘‘ کے نعرے لگائے ۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے جوگی موڑ حسن پنہور گوٹھ کے رہائشیوں نے پانی کی بندش کے خلاف نیشنل ہائی وے تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مظاہرین اللہ جڑیو سومرو، نظام الدین منگی، واجد پتافی، منظور بگٹی و دیگر نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے علاقے میں پانی نہیں آ رہا، علاقے کے لوگ پانی کی بوند کو ترس گئے ہیں، محرم الحرام جیسے مہینے میں بھی پانی کی سخت قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حسن پنہور گوٹھ میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین مسجدوں میں نماز پڑھنے کے لئے جاتے ہیں تو وضو کے لئے بھی پانی میسر نہیں ہوتا، عورتیں اوربچے دور دراز علاقوں سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں