مسلمانوں کو حسینی فکر کو زند ہ کرنا ہوگا،شاداب رضا

 مسلمانوں کو حسینی فکر کو زند ہ کرنا ہوگا،شاداب رضا

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضانقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں باطل کو شکست دیکر دین اسلام کو زندہ وجاوید کیا۔

 امام عالی مقامؓ کی سیر ت و کر دار سے امت مسلمہ کے قلو ب قیا مت تک منو ر ہو تے رہیں گے ، وا قعہ کر بلا ہمیں با طل قوتوں کے سا منے کلمہ حق بلند کر نے کا درس دیتا ہے ،شہداء کربلا کی قر با نی صبر و تحمل اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پرعلاقائی عہدیداروں اور سینئر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ امام حسین ؓ کی عظمت کے چرچے تا قیامت ہوتے رہیں گے ۔ نئی نسل مشن حسینی پر گامزن ہوکر ملک کو جہالت کے اندھیروں اور عوام کے حقوق دلانے کی کاوشیں کرے ،امام حسین ؓ نے سسکتی انسا نیت کوجبر سے نجا ت دلا کر صرا ط مستقیم کی راہ پر گا مزن رہنے کا سلیقہ سکھایا۔انہوں نے کہا کہ مام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ کی قربانی نے اسلام کو صبح قیامت تک زندہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں کے خاتمے کیلئے حسینی جذبے سے سرشار ہونا ہوگا۔فرسودہ نظام حکومت، سیاست،جاگیرادانہ نظام ،وڈیرہ شاہی کے خلاف علم جہاد بلند کرنے والے حسینی قافلے میں شامل ہیں،آج فرعونی قوتوں سے ٹکرانے کیلئے مسلمانوں کو حسینی فکر کو زند ہ کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں