چیف میٹرولوجسٹ کا موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

چیف میٹرولوجسٹ کا موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف میٹرولوجسٹ نے ملک میں برھتی ہوئی گرمی کی شدت کے پیش نظر موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔کراچی پریس کلب میں ’’بڑھتی ہوئی آبادی کے موسمیاتی تبدیلی پراثرات ‘‘کے عنوان پرسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ درختوں کی کٹائی اوربڑھتی ہوئی آبادی ہے۔

زمین کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی تباہی سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی موسمی تغیرات کی سے بڑی وجہ ہے ، پاکستان 2000 سے 2019 میں رسک کے حامل ممالک میں 8 ویں نمبر پرتھا اورپچھلے 4 سال کا ڈیٹا لیا جائے تو پاکستان تیسری یا چوتھی پرپوزیشن پر آجائے گا، ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ ویوز، شدید بارشیں اورسیلاب سے تباہ کاریاں ہورہی ہیں۔سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ بڑھتا ہوا صنعتی اورتعمیراتی انقلاب موسمیاتی و ماحولیاتی تبدیلی کا باعث بن رہا ہے ، عالمی طاقتوں کے دوہرے رویے پرتیسری دنیا کے ممالک کو اپنی بقا کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔کلائمیٹ ایکشن سینٹر کے سربراہ یاسر حسین نے خبردار کیا کہ کراچی میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کے امکانات ہیں ۔ سیمینار میں محکمہ سماجی بہبود کی ڈائریکٹر سعیدہ شیخ، سماجی رہنما مہنازرحمان، ماہرماحولیات نعیم قریشی نے بھی اظہارخیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں