کوکین بیچنے والے ملزم کے تہلکہ خیر انکشافات

 کوکین بیچنے والے ملزم کے تہلکہ خیر انکشافات

کراچی(آئی این پی)کراچی میں یونیورسٹی کی لڑکیوں کو کوکین بیچنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں کوکین فروخت کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے گرفتار کارندے نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے ۔

ملزم احسن نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ایک گرام کوکین 19 سے 20 ہزار روپے میں بیچتے ہیں، گروہ کا سرغنہ رانا شہریار عرف شیری دبئی میں مقیم ہے ۔گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ چچا رانا شہریار لوکیشن بھیجتا ہے جہاں ہم خریدار کو کوکین پہنچا دیتے ہیں۔ملزم احسن نے انکشاف کیا کہ کوکین خریدنے والوں میں کالج، یونیورسٹیز کے طلبا بھی شامل ہیں، خواتین، نوجوان اور بڑی عمر کے لوگ بھی کوکین خریدتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں