ایس ایس یو کے 200سے زائدکمانڈوز بھی سکیورٹی پرتعینات

ایس ایس یو کے 200سے زائدکمانڈوز بھی سکیورٹی پرتعینات

کراچی(این این آئی)محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران شہر بھرمیں ایس ایس یوکے 200سے زائدکمانڈوز اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سکیورٹی پلان کے مطابق 200 سے زائد ایس ایس یوکمانڈوزبشمول لیڈی کمانڈوز کومحرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس، حساس مقامات اور جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ ماہر نشانہ بازوں کو بھی مرکزی جلوس سے متصل بلندوبالا عمارتوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ جدید کیمروں سے لیس کمانڈاینڈکنٹرول بھی جلوس کی نگرانی میں مصروف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں