ایم کیوایم کے تحت جلوسوں کے مقامات پرسبیلوں اورطبی کیمپ کا انعقاد

ایم کیوایم کے تحت جلوسوں کے مقامات پرسبیلوں اورطبی کیمپ کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ہر سال کی طرح امسال بھی کراچی میں نکلنے والے 9 محرم الحرام کے جلوسوں کے مقامات پر شربت کی سبیلیں لگائیں اور جلوسوں کی گزرگاہ پر طبی امدادی کیمپ لگائے گئے ۔

جبکہ 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس جو امام بارگاہ شاہ نجف سے بر آمد ہوا اس میں ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکت اور منتظمین سے ملاقات کی۔اس موقع پر انکے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی عامر صدیقی ٹاؤن انچارج و اراکینِ کمیٹی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین کی تعلیمات ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتی ہے ،اور کربلا ہمیں حق و باطل کے درمیان فرق کرنا سکھاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین ؓنے اپنے پیاروں کا اور اپنا سر تو کٹوا دیا لیکن ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں