سی او او واٹر کارپوریشن کا کمشنر کے ہمراہ جلوسوں کا دورہ ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

سی او او واٹر کارپوریشن کا کمشنر کے ہمراہ جلوسوں کا دورہ ، انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے کمشنر کراچی سید حسن علی نقوی کے ہمراہ مرکزی جلوسوں کے راستوں اور گزرگاہوں کا دورہ کرکے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

دورے کے دوران چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام انکے ہمراہ تھے ۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دورے کے موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن اور کمشنر کراچی نے جعفری الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا سمیت دیگر قائدین سے ملاقات کی اور انہیں واٹر کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے مستقبل میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں