کے الیکٹرک نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑادیے،شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ،متعدد افراد کی حالت غیر

کے الیکٹرک نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑادیے،شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ،متعدد افراد کی حالت غیر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ،خبر ایجنسیاں )کراچی میں تاریخ کی بدترین گرمی کی لپیٹ میں شہری بلبلااٹھے لیکن کے الیکٹرک نے شہر کی تاریخ کے گرم ترین دنوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں کیا۔

شہریوں کو حالت غیر ہو نے لگی۔ متعدد افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔سندھ حکومت اور کمشنر کراچی نے ہیٹ ویو کی صورت میں کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی ہد ایت کی تھی لیکن کے الیکٹرک نے سب یقین دہانیوں کو ہوا میں اڑادیا۔تفصیلا ت کے مطابق کراچی تاریخ کی بدترین گرمی کی لیٹ میں درجہ حرات 50 سینٹی گریڈ تک محسوس ہورہا ہے ۔ سمندری ہوائیں بند ہیں اور سانس لینے میں شدید دشواری کاسامنا ہے لیکن کے الیکٹرک کی جانب سے اس گرم ترین موسم میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ رات کے اوقات میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہنا معمول بن گیا جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔کے الیکٹرک کی جانب سے دعوی کیاجا تا ہے کہ 71فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی ہیں۔کراچی کے شہری پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین بجلی لینے پر مجبور ہیں۔چھوٹے چھوٹے گھروں میں 20 سے 30ہزار روپے کے بجلی کے بل آنا معمول ہیں۔ ایک ایئر کنڈیشن کا چالیس سے پچاس ہزار رو پے اور دو سے تین ایسی کا بل 75 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک آرہا ہے جس سے شہریوں کی چیخیں نکل گئیں۔ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ 10 گھنٹے ہے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں