گلبرگ اور ڈیفنس میں پولیس پر حملوں میں مماثلت

کراچی (این این آئی)کراچی پولیس کے تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گلبرگ اور ڈیفنس میں پولیس پر ہونے والے حملوں میں مماثلت سامنے آ گئی ہے ۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق دونوں واقعات میں 30 بور اسلحہ استعمال کیا گیا تھا، پولیس پر یہ دونوں ہی حملے جمعے کے روز ہوئے ، اور سرکاری اسلحہ بھی چھینا گیا۔12 جولائی کو ڈیفنس میں ہونے والے حملے میں ہیڈ کانسٹیبل خالد زخمی ہو گیا تھا، جبکہ 19 جولائی کو گلبرگ میں ہونے والے حملے میں یوسف شہید ہو گیا تھا۔