دعازہرہ کیس،لڑکی بلوغت تک والدین کے سپرد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سول اینڈ فیملی جج ایسٹ نے کراچی سے لاہورجاکرمحبت کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کو بالغ ہونے تک مستقل بنیاد پروالدین کی تحویل میں دے دیاہے ۔
فاضل عدالت نے دعا زہرہ کے والد سے دولاکھ روپے بطور ضمانت بھی رکھوائے ہیں۔ دعا زہرہ کاظمی کے والد مہدی کاظمی نے اپنی بیٹی کی مستقل کسٹڈی کیلئے کراچی کی سول اینڈ فیملی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔فاضل عدالت نے دعازہرہ کومستقل طورپروالدین کے حوالے کاحکم دیتے ہوئے قراردیاکہ جب تک دعا زہرہ بالغ نہیں ہو جاتی وہ مستقل طور پر والدین کے ساتھ رہے گی۔ فاضل عدالت نے قرار دیا ہے کہ بچی کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے حقیقی والدین کے حوالے کیا جارہا ہے ۔ عدالت نے والدین کو 2 لاکھ فاضل عدالت نے مہدی کاظمی کو حکم دیا ہے کہ دعا زہرہ کی تمام ضروریات ،تعلیم،خوارک دیگر معاملات کا مکمل خیال رکھا جائے ۔فاضل عدالت نے ہدایت کی ہے کہ عدالت جب دعازہرہ کوطلب کرے والدین اسے عدالت میں پیش کرنے کے پابند ہونگے۔ دوران سماعت دعازہرہ نے اپنی خوشی سے اپنے والدین کے ساتھ جانے پر رضا مندی ظاہر کی۔عدالت نے قرار دیا کہ دعازہرہ کاشوہر ظہیر احمد یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ دعا زہرہ کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جارہا ہے۔ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ والدین نے اپنی بیٹی کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔