پولیس اہلکار موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل سے محروم

محراب پور (نمائندہ دنیا)رہزنوں نے پولیس اہلکار کو بھی نہ چھوڑا، موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل چھین لیا۔
بھریا روڈ تھانے کی حدود بھریا روڈ چاہین منومل روڈ پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر پولیس اہلکار شاہد محمد مری سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔