پلاسٹک کے کچرے سے پیوربلاک بنانے کاکامیاب تجربہ

پلاسٹک کے کچرے سے پیوربلاک بنانے کاکامیاب تجربہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کے ہمراہ جی ٹی ایس امتیاز کا دورہ کرکے پلاسٹک کے کچرے سے پیوربلاک بنانے کے کامیاب تجربے کا معائنہ کیا۔

انہوں نے پلاسٹک کی تھیلیوں سے پیوربلاک کے فائنل پروڈکٹ کا معائنہ کیا اورکام کو سراہا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن سالڈ ویسٹ، ڈائریکٹر جی ٹی ایس، انوائرمینٹل اسپیشلسٹ ودیگر موجود تھے ۔میئر کراچی نے کہا کہ شہرسے کچرے کوصاف کرنے کے لئے فضلے کی ری سائیکل کے متعددمنصوبوں پر کام کرنا ہوگا، انہوں نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہریالی حب پائلیٹ پروجیکٹ کے کامیاب منصوبے کے بعد دیگر اقدامات میں پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ویسٹ ٹو انرجی اور دیگر منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں۔اس موقع پر انوائرمینٹل اسپیشلسٹ سید دلنواز شاہ نے بتایا کہ یہ بلاک زیادہ پائیدارہیں اور بھاری وزن برداشت کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں اور ہیوی ٹریفک والے علاقوں میں لگانے کے لئے بہترین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے سے ماحولیاتی آلودگی کاخاتمہ ممکن ہے اس کے علاوہ پلاسٹک کی تھیلیوں کو پانی کے ذخائر اور نالوں میں جانے سے بچانے کے لئے ، پلاسٹک کے کچرے کو اس منصوبے کے تحت اہم مقصد کے لئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں