ایڈیشنل آئی جی سے سی آر اے کے وفد کی ملاقات

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 7رکنی وفد کی ملاقات کی ۔
ملاقات میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے ) کے صدر کاشف ہاشمی ، نائب صدر ندیم احمد سیکریٹری ریحان چشتی کی سربراہی میں دیگر اراکین میں اظفر وقاص، صولت جعفری ،عباد عثمانی اور اسد علی شامل تھے ۔ سی آر اے کے وفد نے اجلاس میں پولیس چیف کی جانب سے شہر میں امن و امان سے متعلق اقدامات کو سراہا اور کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے ممبران کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا، جس پر پولیس چیف نے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔