اسٹیل مل سے لوہا،تانبا چوری کرنے کی کوشش ناکام،پولیس مقابلے میں 8ملزمان گرفتار

اسٹیل مل سے لوہا،تانبا چوری کرنے کی کوشش ناکام،پولیس مقابلے میں 8ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ:آغا طارق )پاکستان اسٹیل مل سے رات کے وقت لوہا اور تانبہ چوری کرنے کی واردات کو پولیس اور مل کی سیکیورٹی نے ناکام بنا دیا ۔لوہا چوروں ،پولیس اور مل سیکورٹی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ایک چور زخمی حالت میں گرفتا ر ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل مل میں رات کے وقت چوروں کی جانب سے لوہا اور تانبہ چوری کرنے کے سلسلے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعدڈی ایس پی بن قاسم میر ممتاز منگسی ،ایس ایچ او بن قاسم عنایت اللہ مروت کی سربراہی میں پولیس نے اسٹیل مل کے سیکیورٹی کے ساتھ مل کے جنگل کی طرف کارروائی کی تو وہاں چھپے ہوئے چوروں نے اسٹیل مل کے سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیس پر فائرنگ کر دی ۔پولیس اور مل سیکیورٹی کی جوابی فائرنگ کے بعد8ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شاہد،کامران،بلال،محمد جاوید،زمان،سجاد،پرویز اور ممتاز،شہزاد اورمحسن رضا کے ناموں سے ہوئی جب کہ فرار ملزمان میں اللہ رکھیو، خالد، فاروق اور سنگھار شامل ہیں۔ملزماں کے خلاف اسٹیل مل انتظامیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی اور ڈی ایس پی بن قاسم میر ممتاز مگسی نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کا ایک بہت بڑا گینگ ہے جو اسٹیل مل سے لوہا اور تانبہ چوری کرتے ہیں ۔ملزمان سے تحقیقات جاری ہے جس کے بعد ان کے دیگر ساتھیوں اور ان کے سرپرستوں کو گرفتار کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں