آئی پی پیز، کے الیکٹرک کو لگام نہ دی توتحریک چلائیں گے ،تاجررہنما
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے تاجروں کہا ہے کہ آئی پی پیز اور کے الیکٹرک کی لوٹ مارنے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔۔
ان آدم خور اداروں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملکی تحریک چلائیں گے ،ہمارے پاس بلوں کی ادائیگی روکنے کا آپشن بھی موجود ہے ۔تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ہم تاجر دوست اسکیم کو مسترد کرتے ہیں، حکومت نے زور زبردستی کی تو ہر بازار اور مارکیٹ میں دما دم مست قلندر ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ریگل چوک صدر میں روزگار بچاؤ تحریک اور کراچی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ایک بڑے مشترکہ مظاہرے سے عتیق میر،رضوان عرفان ،جمیل پراچہ، شریف میمن، محمود حامدو دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔