نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کو جلد سزا دینگے ،سردار بخش مہر

نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کو جلد سزا دینگے ،سردار بخش مہر

خانپورمہر(نمائندہ دنیا)صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر نے خانپورمہر پہنچ کر تعلقہ اسپتال اور برساتی پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 انہوں نے کہا کہ ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تحصیلوں میں انتظامیہ نے بارش کا پانی نکال دیاہے ۔ سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ ہم ضلع کے اسپتالوں کی بہتری کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، میں یہاں کے عوام کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یوسی چیئرمینز اپنے فنڈز سے مشینیں خریدیں ،تاکہ دیہات سے بارش کا پانی نکالا جاسکے ۔ان کاکہناتھاکہ شہید جان محمد مہر اور نصراللہ گڈانی کے قتل کا کیس چل رہا ہے ، ملزمان کو جلد سزا دی جائے گی۔اگر بارش کا ایک اور اسپیل شروع ہوا تو ہم نے اس کے لیے پہلے ہی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ شہر کی واٹر سپلائی اسکیم کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کو میٹھا پانی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور جلد ہی نئی واٹر سپلائی اسکیم لائی جائے گی۔دریں اثناء صوبائی وزیر جھولی لعل مندر بھی پہنچے اور خانپور مہر کے دو نوجوانوں ستیش کمار رکھڑیا اور سروپ کمار چھابڑیا کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے مکھی چندربان اور معزز شہریوں سے بجلی کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور ایس ایچ او خانپورمہر برکت علی بھٹی کو شہر میں امن و امان کی بہتری کے حوالے سے ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں