تو ہین مذہب کے قانون سے کھلواڑ برداشت نہیں،ملی یکجہتی کونسل

تو ہین مذہب کے قانون سے کھلواڑ برداشت نہیں،ملی یکجہتی کونسل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کا آئین اور قانون اقلیتوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی فراہم کرتا ہے ،غیر ملکی امداد پر پلنے والی این جی اوززہریلے پراپیگنڈے سے باز رہیں۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مسلمانان پاکستان تمام مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ رواداری کے قائل ہیں لیکن اقلیتوں کے حقوق کے نام پر توہین رسالت اور تو ہین مذہب کے قانون سے کھلواڑ برداشت نہیں۔ ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے اس بات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں ملی یکجہتی کو نسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی احمد نورانی،مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدرفیصل ندیم ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، احمدندیم اعوان اور دیگر موجود تھے ۔ قاضی احمد نورانی نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم و ترقی کے مواقع ہر شہری کو یکساں میسر ہیں۔فیصل ندیم نے کہا کہ اقلیتوں کے نام پر جتنا زیادہ واویلا ہوگا اتنا زیادہ این جی اوز کو باہر سے وسائل ملیں گے ۔محمد حسین محنتی نے کہا کہ مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی ہر ایک کے لئے ہے ۔ ملک کے ہر شہر، قصبے اور قریے میں مساجد و مدارس کے ساتھ ساتھ مندر، چرچ، گردوارے بھی موجود ہیں۔ کرسمس دیوالی ایسٹر، جیسے تہوارمنا نے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جاتی۔ علامہ جعفر سبحانی نے کہا کہ بعض عناصرملک میں بدامنی پھیلانے کیلئے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں