آئی جی سندھ نے اسپیشل برانچ میں ویری فکیشن ایپ کا افتتاح کردیا

 آئی جی سندھ نے اسپیشل برانچ میں ویری فکیشن ایپ کا افتتاح کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ویری فی کیشن ایپ کے افتتاح کے بعد شہری گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس، ائرپورٹ انٹری کیلئے درخواست جمع، وصول کرسکیں گے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان خیالات کا اظہار آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے اسپیشل برانچ سندھ کے د ور کے موقع پر کیا گیا ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ویری فکیشن ایپ کا افتتاح کیا، جبکہ آئی جی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب شہریوں کو یہ سہولت میسر ہوگی کہ وہ گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس اور ائرپورٹ انٹری کیلئے درخواست جمع اور وصول کرسکیں۔ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت اسٹریٹ کرائمز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔ موثر انٹیلی جنس کے باعث منظم جرائم اور اسمگلنگ کم ہوئی، اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے نتیجے میں متعدد اسکریپ ڈیلرز گرفتار ہوئے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو کرمنلز کے خلاف ڈیجیٹل ڈیٹا بینک قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں