ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن آزادی منائیں گے ، گورنر

ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن آزادی منائیں گے ، گورنر

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس سال 14 اگست کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جشن آزادی منائیں گے ، جشن آزادی کے دن ایک لاکھ افراد قومی ترانہ پڑھ کر نیا ریکارڈ بنائیں گے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عاطف اسلم کنسرٹ میں پرفارم کریں گے ، ملک بھر سے تعلق رکھنے والے فنکار جشن آزادی کی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ یوم آزادی کی تقریب میں انویٹیشن کارڈ قومی پرچم ہوگا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جشن آزادی میں پانچ لاکھ لوگوں کی آمد متوقع ہے ، اور اسٹیج کی تیاری کل سے ہی شروع کر دیں گے ، انہوں نے کہا کہ ’’فرد نہیں قوم‘‘کے سلوگن کے ساتھ تقریب رکھ رہے ہیں، یہ تقریب اہل کراچی کے لئے خوبصورت تحفہ ہے ، اہل کراچی کو دعوت دیتا ہوں کہ جشن آزادی پروگرام میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیت نے جشن آزادی کا مزہ ڈبل کردیا ہے ، ارشد ندیم قومی ہیرو ہے اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ، ارشد ندیم جیسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ معاشی حب کراچی خوب ترقی کرے ، انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی وزیراعظم آتے ہیں ان سے کراچی کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے ضرور بات کرتا ہوں، گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم جلد کراچی کے لئے خوشخبری دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں