گورنرہاؤس میں جشن آزادی تقریبات کی تیاریاں
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاوس میں دو روزہ جشن آزادی تقریبات کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔
13 اگست کی شب 12 بجتے ہی فائر ورکس کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔ 14 اگست کے روز جشن آزادی کے پروگرام میں معروف گلوکار عاطف اسلم اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ 14 اگست کے پروگرام میں جیو لین تھرو کے اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی شرکت کریں گے ۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو گورنر سندھ اعلان کردہ 20 لاکھ روپے انعام دیں گے ۔ اعلیٰ حکام نے مختلف پروگرامز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔