انسداد پولیو مہم کاکل سے آغاز،انتظامات مکمل کرلئے ،کمشنر

انسداد پولیو مہم کاکل سے آغاز،انتظامات مکمل کرلئے ،کمشنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی سے ان کے دفتر میں پاکستان میں یونیسف کے نمائندے عبداللہ اے فادل نے ملاقات کی ،اس موقع پر پاکستان میں پولیو ٹیم لیڈر ملیسیا کورکم بھی موجود تھیں۔

 ملاقات کے دوران پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے کوششیں مؤثر بنا نے پر تجاویز کا تبادلہ خیال کیا گیا ۔کمشنر نے انسداد پولیو اور بچوں کی بہتری کیلئے یونیسف کی خدمات کو سراہا ۔انہوں نے پاکستان کی قومی ترقی کی ترجیحات اور بچوں کیلئے یونیسیف کے تعاون اور مدد کے پروگرامز پر ان کا شکریہ ادا کیا،خاص طور پر انسداد پولیو کی جدوجہد میں یونیسف کے کردار اور کوششوں کو سراہا ۔ ا نہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے یونیسف اور دیگر عالمی پارٹنرز کا تعاون مثالی ہے ۔ کمشنر نے پولیو وائرس کے خاتمے کی جدوجہد میں سندھ حکومت کی کوششوں اور ترجیحات کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، امید ہے مہم کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے ،منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ ہائی رسک علاقوں کے بچوں کو ترجیحی اقدامات کے ذریعے پولیو کے قطرے پلائے جائیں،مہم میں ہر بچہ کو ویکسین کیا جائے گا۔ ویکسینیشن کیلئے خصوصی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں