پاکستان سے بڑاکوئی نظریہ نہیں ہوسکتا،شیخ الجامعہ

پاکستان سے بڑاکوئی نظریہ نہیں ہوسکتا،شیخ الجامعہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ زندہ قوموں کے لئے آزادی کا دن اہم ہوتا ہے۔۔

 اور وہ رسماً یہ دن نہیں مناتے بلکہ خدائے بزرگ و برتر کے حضورسجدہ تشکراداکرکے مناتے ہیں۔ہمیں انفرادی اور من حیث القوم اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم نے کیا کھویااور کیاپایا۔ و ہی قومیں ترقی کرتی ہیں اور دنیا انہیں یاد رکھتی ہے جو مشکلات اور کھٹن حالات سے بھاگنے کے بجائے اس مقابلہ کرتی ہیں۔آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ۔ہماراملک ہماری شناخت ہے ،ہم جہاں کئی بھی جاتے ہیں ہماری پہچان ہمارے ملک سے ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر جامعہ کراچی کی انتظامی عمارت کے سامنے سبزہ زارپر منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں تمام رؤسائے کلیہ جات،رجسٹرار ،مشیر امورطلبہ ڈاکٹرنوشین رضا، اساتذہ اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ ہرکسی کو اپنا نظریہ اختیار کرنے کا حق ہے لیکن پاکستان سے بڑاکوئی نظریہ نہیں ہوسکتا۔ہم ایک آزاد قوم ہیں لیکن کیا ہم ایک آزاد قوم کی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھاتھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں منشیات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہاہے اور اب منشیات کی لعنت تعلیمی اداروں تک پہنچ گئی ہے ۔ ایک صحتمند معاشرے کی تشکیل کے لئے منشیات کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں