12 ربیع الاول کی سیکیورٹی کو ہر صورت فول پروف بنایا جائے ، پولیس چیف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے 12ربیع الاول کی سیکیورٹی کو ہر صورت فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں بارہ ربیع الاول کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تینوں زونل ڈی ائی جیز، ڈی ائی جی ٹریفک ، ضلعی ایس ایس پیز ، علما کرام و منتظمین اور دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اجلاس میں ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔