نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کریں گے ،خورشید شاہ

 نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کریں گے ،خورشید شاہ

روہڑی(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور ایم این اے سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، عباسی برادری سمیت سب کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے سیاسی و سماجی رہنما انجمن اتحاد عباسیہ سندھ کے سینئر نائب صدر عاشق علی عباسی سے ملاقات کے دوران کیا۔قبل ازیں عاشق عباسی نے ایم این اے سید خورشید احمد شاہ کو بتایا کہ آپ کے حلقے میں عباسی کلہوڑا برادری کی اکثریت پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے ،مگر افسوس کہ سکھر سے لیکر گھوٹکی کے بارڈر تک عباسی کلہوڑا برادری کے گاوں ،گوٹھوں کو ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کیا ہوا ہے ،اکثر علاقوں میں پینے کے پانی،علاج کے لیے ڈسپینسری،سوئی گیس ،ڈرینج سسٹم کی سہولیات میسر نہیں ہیں ۔ایم این اے سید خورشید احمد شاہ نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،عباسی برادری سمیت تمام برادریوں کے علاقوں میں جلد ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جلد میرٹ پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے ۔اس موقع پر دیدار عباسی ،عبدالحمید عباسی ،امجد علی عباسی اکبر علی عباسی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں