سفید کرولا گینگ پھر متحرک ، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا

سفید کرولا گینگ پھر متحرک ، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں سفید کرولا گینگ پھر متحرک ہوگیا، 4 ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ماڈل کالونی میں سفید کرولاگینگ کے ملزمان نے کارروائی کی ہے ، 4 ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔رپورٹ کے مطابق وائٹ کرولا گینگ کے ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ، مشتبہ کرولا گاڑی ماڈل کالونی کے علاوہ سعدی ٹاؤن میں بھی دیکھی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واردات 5 روز پہلے ہوئی ہے ، لیکن پولیس تاحال ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہے ۔ یاد رہے کہ پولیس نے سفید کرولا گینگ کے خاتمے کا بھی دعویٰ کر رکھا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں