گھر کی چھت سے چھلانگ لگا کر خاتون کی خودکشی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ نیول کالونی گھر کی چھت سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خاتون نے خودکشی کرلی۔
متوفیہ کی شناخت ثناء زوجہ وسیم کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر خودکشی کا ہے خاتون گھریلو لڑائی جھگڑوں سے پریشان تھی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔