بیرون ملک بیٹھ کر بلڈرز سے بھتہ لینے والے گروہ کا کارندہ گرفتار

 بیرون ملک بیٹھ کر بلڈرز سے بھتہ لینے والے گروہ کا کارندہ گرفتار

کراچی(این این آئی) کیماڑی پولیس نے میوہ شاہ میں چھاپہ مار کر بیرون ملک سے آپریٹ ہونے والے گروپ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کیماڑی پولیس نے گینگ وار کی اطلاع پر چھاپہ مارا، بیرون ملک سے آپریٹ ہونے والے زہری گروپ کے کارندے کو گرفتار کیا گیا، گینگ وار ملزم یوسف عرف موٹا ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے ۔یس ایس پی کیماڑی کے مطابق سندھ حکومت نے ملزم ایاز زہری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کر رکھا ہے ، گروپ کا لیڈر ایاز زہری ہے ، گروپ بلڈرز کو نشانہ بناتے ہیں، ایاز زہری بیرون ملک سے گروپ کو چلاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم یوسف موٹا نے 2022 میں زہری گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں