ڈیفنس فیز 8میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق،9افراد زخمی

ڈیفنس فیز 8میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق،9افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 8 صبا ایونیو کے قریب تیز رفتار کار اور شہزور ٹرک میں تصادم کے دوران ٹرک الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے ۔

جاں بحق ٹرک ڈرائیور کی شناخت 20 سالہ آفتاب کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں شعیب،فرمان،حماد،معشوق،محمد حسن،گل محمد،غلام شبیر،محمد طارق اور عبدالقادر شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کے اہلکار اور علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں