سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت فیز ون کا آغاز ،25کیمرے فعال
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت فیز ون کا آغاز کردیا گیا، ٹیسٹ کیس کے طور پر 25 کیمرے کام کرنے لگے ۔
سربراہ سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ سینٹرل پولیس آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے ۔