ٹریفک پولیس سے جھگڑنے والا اے ایس آئی معطل

ٹریفک پولیس سے جھگڑنے  والا اے ایس آئی معطل

کراچی (آن لائن)کلفٹن میں تین تلوار چورنگی پر پیش آئے واقعے پر پولیس حکام کی جانب سے ایکشن لے لیا گیا۔

جمعرات کو تین تلوار پر ضلعی پولیس افسر کے بیٹے کا ٹریفک پولیس افسران نے چالان کیا تھا جس پر پولیس افسر نے ٹریفک پولیس اہلکار سے جھگڑا کیا تھا۔بعد ازاں نجی ٹی وی نے جھگڑے کی ویڈیو نشر کی تو اعلیٰ حکام نے پولیس افسر کو معطل کر دیا۔نجی ٹی وی کی خبر پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کراچی عبدالرحیم شیرازی نے ایکشن لیتے ہوئے بوٹ بیسن تھانے میں انویسٹی گیشن میں تعینات اے ایس آئی گلزار کو معطل کر دیا۔ ویڈیو میں بھی دیکھا گیا تھا کہ اے ایس آئی نے ٹریفک اہلکار سے چالان کرنے پر بدتمیزی کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں