آرٹس کونسل میں عالمی ثقافتی میلہ جاری

آرٹس کونسل میں عالمی ثقافتی میلہ جاری

کراچی (این این آئی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے ۔۔۔

فیسٹیول کے دوسرے روز نکڑ ناٹک ‘‘جلوس’’ پیش کیاگیا ، بادل سرکار کے تحریر کردہ نکڑ ناٹک نے میلہ لوٹ لیا، تھیٹر کی کہانی سیاست اور نظام کی زیادتیوں کے خلاف ہے ، بنیادی طور پر تھیٹر میں عوام کی نفرت کو اظہار کرتے دکھایا گیا ہے ،’’جلوس‘‘ میں آرٹس کونسل تھیٹر اکیڈمی کے طلباء نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ میوزک اکیڈمی کے طلباء نے آواز کا جادو بھی جگایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں