عزیز آباد میں مرد اور خاتون اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر فرار

عزیز آباد میں مرد اور خاتون  اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر فرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک مرد اور خاتون اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر فرار ہوگئے ۔

نجی ٹی وی نے اے ٹی ایم بوتھ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں کیپ لگائے مرد کو نقاب پوش خاتون کے ساتھ بوتھ آتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق ملزمان نے اے ٹی ایم روم کو لاک کیا اور 6 منٹ تک اندر رہے ۔پولیس نے بتایا کہ مشکوک کارروائی کے بعد مشین میں ایلفی ڈالی گئی، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔دوسری جانب بینک انتظامیہ نے قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں