قومی ادارہ برائے امراض قلب میں عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر )قومی ادارہ برائے امراض قلب میں دل کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ۔۔۔

امراض قلب کی آگاہی کی علامت کے طور پر اسپتال کی عمارت کو سرخ بتیوں سے روشن کرنے کے ساتھ ساتھ آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا،تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر اور وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر امجد سراج میمن سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا کریڈٹ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول اور صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں پاکستان بھر سے لوگ آتے ہیں علاج کرواتے ہیں ۔ انشائاللہ اس ملک کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ہیلتھ ،ایجوکیشن سیکٹر کی بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے بلاول بھٹو کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں کو بہتر کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں